دنیا کے طویل القامت انسان سلطان کو اپنے خوابوں کی ملکہ مل گئی


انقرہ (دنیا نیوز)ترکی میں دنیا کے سب سے لمبے قد کے انسان سلطان کوسن کو اپنے خوابوں کی ملکہ مل گئی،عالمی ریکارڈ کے حامل نوجوان نے اپنے سے ڈھائی فٹ چھوٹی خاتون سے شادی رچا لی۔

آٹھ فٹ تین انچ لمبے کسان سلطان کوپانچ فٹ آٹھ انچ کی ڈیبو ایسی بھائی کہ انہوں نے شادی کا فیصلہ کر ڈالا،ماردن میں دنیا کے اس انوکھے دلہا کی شادی کی تقریب ہوئی جس میں اس کے دوستوں نے خوب بھنگڑے ڈالے۔سلطان کوسن کا کہنا تھا کہ برابر قد کی بیوی نہ ملنا تھوڑا مایوس کن ہے لیکن خاندان مکمل ہونے پر وہ بہت خوش ہیں،سلطان کوسن کا نام اگست دو ہزار نو میں گنیز ورلڈ ریکار ڈ بک میں شامل کیا گیا تھا۔

Post a Comment

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

Previous Post Next Post